بالی ووڈ اداکار رنبیر اور اداکارہ عالیہ آج کل خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں اداکار رنبیر کی ایک ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں اداکارہ کہہ رہے ہیں کہ میں اپنے بچے کو ماسائی مارا لیکر جانے کے لیے بے تاب ہو اور اس کے لیے مجھ سے زیادہ انتظار نہں ہو رہا ہے۔
ماسائی مارا افریقہ کے سب سے مشہور اور اہم جنگلی حیات کے تحفظ اور جنگل کے علاقوں میں سے ایک ہے، جو شیر، افریقی چیتے، چیتا اور افریقی بش ہاتھی کی غیر معمولی آبادی کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے۔
دوسری جانب اداکار رنبیر کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر لائیو سیشن میں اداکارہ عالیہ کو جوائن کیا۔
لائیو سیشن میں اداکارہ عالیہ اور اداکار رنبیر نے گزشتہ روز ریلیز ہونے والے فلم برہمسترا کے پہلے گانے کیسریا کے حوالے سے بات کی۔
تاہم ہدایت کار آیان مکھرجی نے بھی فلم کا پہلا گانا کیسریا کے سامنے آنے سے پہلے اپنے مداحوں سے بات کی۔
تاہم مداح نے رنبیر سے کہا کہ وہ آیان اور عالیہ کے ساتھ کام کرنے کے بارے میں بھی بات کریں۔
اسپر اداکار رنبیر نے اپنی اہلیہ کے کام کے حوالے سے اُنہیں لیجیند اداکار امیتابھ بچن کا لقب دیا اور کہا کہ اگر زیادی تعریف کروں گا تو یہ ہوں جائے گا کے اہلیہ کی تعریفکررہا ہوں لیکن یہ حقیقت ہے کہ عالیہ تو اداکار امیتابھ بچن نکلی۔
شادی کے رشتے میں منسلک ہونے والی بالی ووڈ کی جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کا گانا کیسریا نے سوشل میڈیا پردھوم مچا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کچھ دیر پہلے فلم برہمسترا کے کیسریا گانے کو ریلیز کیا گیا جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہاداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکار رنبیر کپور کا گانا کیسریا اب تیلگو زبان میں بھی تیار کیا گیا ہے۔
فلم برہمسترا کے ہدایت کاروں اور کاسٹ نے گزشتہ ماہ کو انسٹاگرام پوسٹ میں ایک نئے ٹیزر گانے کی نقاب کشائی کی جس میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور ہیں۔
سوشل میڈیا پر عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی فلم کے نئے گانے کا ٹیزر کرن جوہر، عالیہ بھٹ اور آیان مکھرجی نے پوسٹ کیا تھا۔
اب تقریباً ایک منٹ کی ویڈیو میں فلم کے ہندی گانے کیسریا کا تیلگو گانا دکھایا گیا ہے جسے پریتم نے کمپوز کیا ہے۔
تیلگو میں نئے ٹیزر کا عنوان ’کُمکُمالا‘ ہے، جو یقینی طور پر عالیہ اور رنبیر کے مداحوں کو خوش کر دے گا۔
اس نئے ٹیزر کی شروعات میں کچھ نئی جھلک پیش کیے جانے کے ساتھ گانے کے کچھ نئے بول بھی جوڑے گئے ہیں جسے سامعین نے پہلے والی ویڈیو میں نہیں سنا تھا۔
ہدایتکار نے لکھا کہ ʼ برہمسترا : پارٹ ون کا پرومو سانگ ’کمکملا ‘یہ رہا۔ اسے تیلگو میں پیش کرتے ہوئے پرجوش محسوس کر رہا ہوں۔ 9 ستمبر کو سنیما گھروں میں ملتے ہیں! برہمسترا ہندی، تیلگو، تامل، کنڑ اور ملیالم میں ریلیز ہونے والی ہےوہیں فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا ک کہ ʼ کیسریا اب’ کمکملا ‘بن گیا ہے۔
تاہم گانے کے تیلگو ورژن کو سد سری رام نے اپنی آواز دی ہے، جبکہ ہندی میں اس گانے کو ارجیت سنگھ نے گایا ہے۔ ان دونوں کلپس میں عالیہ اور رنبیر ایک دوسرے سے رومانس کرتے نظر آ رہے ہیں۔
اس میوزک ویڈیو کو مارچ میں وارانسی میں شوٹ کیا گیا تھا نوبیاہتا جوڑے کے علاوہ فلم میں امیتابھ بچن، مونی رائے اور ناگارجن بھی نظر آنے والے ہیں۔
اس کے علاوہ رنبیر کپور اپنی فلم شمشیرا کی ریلیز کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ اس فلم میں وانی کپور اور سنجے دت بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں یہ فلم 22 جولائی کو ریلیز کر دی جائے گی۔
واضح رہے کہ رواں سال 14 اپریل کو شادی کرنے والے عالیہ اور رنبیر کئی دلچسپ پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
