Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیکولین فرنینڈس کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر وائرل

Now Reading:

جیکولین فرنینڈس کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر وائرل

بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس کی پہلی ہالی ووڈ فلم کا پوسٹر سوشل میڈیا پروائرل ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلم ’Tell it Like A Woman‘ کی ڈائریکشن 8 خواتین فلمسازوں نے دی ہے۔

اداکارہ جیکولین نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر شیئر کیا۔

جیکولین کی جانب سے شئیر کیے جانے والے پوسٹر کی کیپشن میں اداکارہ نے  لکھا کہ وہ اس فلم کی غیر معمولی ٹیم کا حصہ بننے پر بہت نازاں ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے اس خصوصی سفر کا حصہ بنانے کا شکریہ اور میرے پروڈیوسرز کا بھی بہت شکریہ جو اس شاندار فلم کے انجن کی حیثیت رکھتے ہیں۔

اس فلم میں ہالی ووڈ فلم میں جینیفر ہڈسن، تارا جی ہینسن، کیرا ڈیلیونجی سمیت دیگر اداکاراؤں نے حصہ لیا ہے۔

تاہم اس ہالی ووڈ فلم کی عکسبندی اٹلی، بھارت، جاپان اور امریکا میں ہوئی ہے اور اسے اسی سال ریلیز کیا جائے گا۔

قبل ازیں جیکولین فرنینڈس 2015 میں ایک برطانوی ہارر فلم ’Definition of Fear‘ میں اداکاری کر چکی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
فواد خان کی فلم ’ابیر گلال‘ بالآخر سینما گھروں کی زینت بن گئی
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر