بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور نے اہم خواہش کا اظہار کر دیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ جھانوی کپور نے ایک انٹرویو میں کہا کہ وہ ایک ایسی فلم چاہتی ہیں، جس میں اُن کے خاندان کا ہر فرد اداکاری کرے، شاید آپ اسے اقربا پروری کہہ دیں۔

جھانوی کپور جنہوں نے خاندان کے تمام افراد کے ساتھ فلم بنانے کا آئیڈیا پیش کیا وہیں اُس کا مذاق بھی اڑایا کہ اسے لوگ ’اقربا پروری‘ کہہ سکتے ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے خاندان کے تمام ہی افراد بہت مصروف رہتے ہیں، ایک ساتھ ملاقات تب ہی ممکن ہے جب ہم ایک پراجیکٹ پر ساتھ کام کریں۔
جھانوی کپور نے مزید کہا کہ میری پوری فیملی بہت مصروف ہے، چاہتی ہوں کہ پورے خاندان کو ایک فلم میں کاسٹ کرلیا جائے، میں ایسی فلم پسند کروں گی۔
اداکارہ کے والد بونی کپور فلمساز ہیں، سوتیلے بھائی ارجن کپور اور چھوٹی بہن خوشی کپور پہلی فلم کررہی ہیں۔
دوران گفتگو جب اُن سے پوچھا گیا کہ کیا اُن کا ارجن کپور کے ساتھ کام کرنے کا کوئی امکان ہے؟
سوال کے جوب میں اداکارہ نے کہا کہ میں پرامید ہوں، واقعی میں پرامید ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
