
ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ نے اہم انکشاف کر کے سب کو حیرت میں مبتلا کر دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اداکار بریڈ پٹ نے اپنے نئے انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں لوگوں کے چہرے یاد رکھنے میں مشکل کا سامنا ہے۔
اداکار بریڈ پٹ نے کہا کہ شاید انہیں فیس بلائنڈنیس ڈس آرڈر ہو گیا ہے لیکن کوئی اس بات پر یقین نہیں کرتا۔
بریڈ پٹ کو اس ڈس آرڈر کا مریض قرار نہیں دیا گیا لیکن 58 سالہ اداکار نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ اسی مرض میں مبتلا کسی اور شخص سے ملاقات کریں۔
یاد رہے کہ انہوں نے 2013 میں پروسپاگنوسیا (Prospagnosia) سے متاثر ہونے کا شبہ ظاہر کیا تھا۔
اس حوالے سے بریڈ پٹ نے بتایا کہ بہت سارے لوگ مجھ سے نفرت کرتے ہیں کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ میں انہیں پہچاننے سے جان بوجھ کر انکاری ہوں۔
انہوں نے بتایا کہ لوگ مجھے یاد دلاتے ہیں کہ ہم پہلے کہاں مل چکے ہیں، ہماری بات کہاں ہوچکی ہے، لیکن مجھے انہیں پہچاننے میں دقت ہوتی ہے تو وہ برا مان جاتے ہیں۔
بریڈ پٹ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ میں زیادہ تر گھر پر رہتا ہوں، لیکن جلد اس مرض کی تشخیص کرواؤں گا۔
واضح رہے کہ بریڈ پٹ کی نئی فلم ’’بلٹ ٹرین‘‘ 5 اگست کو ریلیز ہوگی، 2 مارچ کو فلم کا پہلا ٹریلر جاری ہوا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News