
بالی ووڈ کی فلم ’برہماسترا‘ کا گانا ’کیسریا‘ پاکستانی گانے کی کاپی نکلا۔
ان کی پہلی فلم کا پہلا گانا ’کیسریا‘دیرینہ انتظار کے بعد گزشتہ روز ریلیز کیا گیا۔
https://twitter.com/Ctrlmemes_/status/1548631022564036609?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1548631022564036609%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1112716
گزشتہ روز ریلیز ہونے والا یہ گانا اب تک 20 ملین سے زائد بار سننا جاچکا ہے۔
پاکستانی مداحوں نے ایک بار پھر بھارتی موسیقاروں کی چوری پکڑ لی۔
تاہم پاکستانی مداحوں نے گانے سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ملے جلے تبصرے دیے ہیں۔
مداحوں کا کہنا ہے کہ طویل انتظار کے بعد ریلیز کیا گیا فلم برہماسترا کا پہلا گانا کیسریا پاکستانی بینڈ ’کال‘ کے مشہورِ زمانہ گانے ’لاری چھوٹی‘ کی دھن پر ترتیب دیا گیا ہے، جو اس بڑے بجٹ کی فلم کو زیب نہیں دیتا۔
کال بینڈ کے گانے لاری چھوٹی کو 2007ء میں مقبولیت کے جھنڈے گاڑنے کے بعد بھارتی فلم ’ایک چالیس کی لاسٹ لوکل‘ میں شامل کیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ بالی ووڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور پہلی مرتبہ پردے پر فلم ’برہماسترا‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News