Advertisement
Advertisement
Advertisement

فلم ‘پٹھان’ کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

Now Reading:

فلم ‘پٹھان’ کیلئے شاہ رخ خان نے کتنے سال سخت ورزش کی؟

بالی ووڈ اداکار اسٹار شاہ رخ خان نے چند ماہ قبل اپنی نئی فلم ‘پٹھان’ کے سیٹ پر لی گئی تصویر سے سب کو حیران کردیا تھا۔

 اداکار شاہ رخ خان کی  جانب سے شئیر کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا تھا کہ وہ شرٹ پہنے بغیر کھڑے تھے اور انہوں نے دونوں ہاتھوں میں ورزش کرنے والی ڈوریاں تھام رکھی تھیں۔

تصویر دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ نئی فلم کے لیے شاہ رخ خان نے اپی باڈی بنانے کے لیے بہت کام کیا ہے۔

کیونکہ اداکارہ انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی تصویر میں خاصہ فٹ اور تندرست نظر آ رہے ہیں۔

Advertisement

اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کے ٹرینر پرشانت سبھاش ساونت نے بتایا کہ ہم پچھلے چار سال سے صرف اس فلم کے لیے ٹریننگ کر رہے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں شاہ رخ خان کو پچھلے 24 سال سے ورزش کروا رہا ہوں۔

تاہم  عالمی وبا کورونا وائرس کے بعد سے ہماری ٹریننگ میں کچھ فرق آیا تھا لیکن شاہ رخ مستقل مزاجی سے ورزش کرتے رہے۔

ٹرینر نے کہا کہ پہلے ہم سرکٹ ٹریننگ اور کارڈیو ورک آؤٹس زیادہ کرتے تھے لیکن اب ہم نے توانائی بڑھانے کے لیے کچھ ورزشوں کا اضافہ کیا جس کی وجہ سے شاہ رخ بہت اچھے اور بڑے نظر آرہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ وضع قطع بنانے کے لیے دو سال لگے، کنگ خان بالکل بدل گئے ہیں۔

ٹرینر نے بتایا کہ شاہ رخ خان کی غذا باقاعدہ طور پر پلان کے تحت بنائی جاتی۔

Advertisement

 اس میں کاربوہائیڈریٹس، چکنائی اور پروٹین سب چیزوں کی تفصیلات جانچی جاتی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ بالی ووڈ سپر اسٹار دوران ورزش کئی بار زخمی بھی ہوئے لیکن انہوں نے ہر بار روبہ صحت ہونے کے بعد زیادہ وزن اٹھایا، زیادہ ورش کی، ان کا نظم و ضبط قابل تعریف ہے۔

واضح رہے کہ ‘پٹھان’ میں دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی شامل ہیں اور یہ فلم اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر