
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ کبریٰ خان کی ڈانس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی آنے والی نئی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ کا نیا گانا ’ماہیا وے ماہیا‘شیئر کیا ہے جس پر وہ ڈانس کر رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
اس فلم میں اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرنے والی کبریٰ خان اپنی خوبصورت مسکراہٹ اور متاثر کن اداکاری سے سامعین کو مسحور کرنے کی منتظر ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
فلم ایک رومانوی کہانی ہے جس میں ایڈونچر اور کامیڈی ہے، جسے خلیل الرحمان قمر نے لکھا ہے اور ندیم بیگ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔
فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ عید الضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔
کبریٰ خان نے 2014 میں اپنی اداکار ی کا آٖغاز فلم نامعلوم افراد سے کیا اور اب وہ ڈرامہ سیریل ’سنگ ماہ‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔
اس سے قبل کبریٰ کا پرانا انتہائی فوٹو شوٹ وائرل ہوا تھا۔ جس میں انہیں سفید رنگ کے ٹینک ٹاپ اور پھٹی ہوئی جینز میں دیکھا جا سکتا ہے۔
کبریٰ کے اس بولڈ شوٹ نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا اور نیٹیزینز کافی مشتعل ہوئے تھے۔
سوشل میڈیا صارفین کا خیال تھا کہ ان کا لباس ‘بہت زیادہ منکشف’ ہے جو پاکستانی ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News