
بالی ووڈ اداکارہ دیشا پٹانی نے اداکار رنبیر کپور کے حوالے سے اہم انکشاف کر دیا۔
اداکارہ دیشا پٹانی نے بتایا کہ جب میں اسکول میں تھیں تو انہیں رنبیر کپور بہت پسند تھے۔
رنبیر کپور میرے پہلے سلیبریٹی کرش تھے، اپنے اسکول کے دنوں میں رنبیر کی سب سے بڑی فین ہوا کرتی تھی۔
حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ میں راستے میں رنبیر کپور کے پوسٹرز دیکھتی تھی اور یوں حادثات ہوجاتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اداکار رنبیر کپور ان کی پہلی محبت تھے اور وہ انہیں اب بھی بے حد پسند ہیں۔
دیشا نے کہا کہ میرے شہر میں رنبیر کپور کا ایک بہت بڑا پوسٹر لگا ہوا تھا، میں اپنی اسکوٹی چلا رہی تھی کہ اس دوران پوسٹر دیکھتے ہوئے کئی گاڑیوں اور کھمبوں سے جا ٹکرائی۔
تاہم اسی وجہ سے متعدد بار میرا خوفناک ایکسیڈنٹ ہونے سے بچا۔
دیشا سے سوال کیا گیا کہ کیا کبھی آپ نے رنبیر سے اپنی محبت کا اظہار کیا یا انہیں بتایا کہ وہ آپ کا کرش تھے؟
سوال کے جواب میں دیشا نے جواب دیا کہ ابھی تک تو نہیں لیکن ایک دن بتا دوں گی۔
واضح رہے کہ دیشا پٹانی اور ٹائیگر شیروف کی ڈیٹنگ کی افواہیں زبان زد عام ہیں، انہوں نے 2015 میں بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News