
پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار ، گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک منفرد ٹی شرٹ پہن لی ، جوکہ منفرد ہو نے کے ساتھ ساتھ کافی معنی خیز بھی ہے۔
شہزاد رائے نے اپنی انسٹا پوسٹ پر ایک تصویر اپ لوڈ کی ، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ ٹی شرٹ پر غور کریں پاکستان کا مستقبل نظر آئے گا‘۔
سفید رنگ کی ٹی شرٹ میں ملبوس شہزاد رائے کی ٹی شرٹ پر پرنٹ ہوا ہے کہ ’جاننا سب لازمی ہے ، کون کس کا آدمی ہے‘۔
صرف یہی نہیں بلکہ اس سفید ٹی شرٹ پر بہت سے سیایسی رہنماوں کے کارٹونز بھی بنے ہوئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل شہزاد رائے نے سوشل میڈیا پر کراچی کے ایک نالے کے پاس کھڑے ہوکربھی تصویر شیئرکی تھی اور ساتھ ہی لکھا ’میں کراچی کے بارے میں تو کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قدرت اور ماحول ہمیں معاف نہیں کریں گے‘۔
AdvertisementI try everyday to save my city #karachi but according to @TheEIU #karachi has been ranked among the world’s most unlivable cities. I don’t know about #karachi but nature/environment will not forgive us . pic.twitter.com/EWErpMFHn6
— Shehzad Roy (@ShehzadRoy) June 27, 2022
شہزاد رائے نے تصویر کے کیپشن میں یہ بھی لکھا کہ میں ہرروز اپنے شہر کراچی کو بچانے کی کوشش کرتاہوں مگر دی اکنامک انٹیلی جنس کے مطابق کراچی کو دنیا کے ناقابل رہائش شہروں میں شمار کرلیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News