ہالی ووڈ اداکارہ ایمبر ہرڈ کو ہرجانے کی ادائیگی کے لیے اپنے اثاثے فروخت کرنے پڑسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی اداکارجانی ڈیپ جوکہ اپنی سابقہ اہلیہ، اداکارہ ایمبر ہرڈ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ جیت گئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ ایمبر ہرڈ اس وقت سخت مالی مشکلات کاسامنا کررہی ہیں جس کی وجہ سے اُنہیں جانی ڈیپ کو ہرجانے کی ادائیگی کے لیے اپنے اثاثے فروخت کرنے پڑسکتے ہیں۔
اس حوالے سے قانونی ماہر یرمیاہ ڈینٹن کا کہنا ہے کہ اگر ایمبر ہرڈ، جانی ڈیپ کو ہرجانہ ادا نہیں کرسکیں تو جانی ڈیپ ان کے کیلیفورنیا کے گھر کو ضبط کر سکتے ہیں۔
تاہم یرمیاہ ڈینٹن کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ”جانی ڈیپ ہرجانے کی وصولی کی کارروائی شروع کر سکتے ہیں‘۔
واضح رہے کہ اداکار جانی ڈیپ اداکارہ کے اثاثے ضبط کر سکتے ہیں، وہ ہرجانہ وصول کرنے کے لیے اثاثوں کو بیچ کر نقد رقم بھی حاصل کرسکتے ہیں‘۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
