پاکستان کی سینئر اداکارہ و میزبان عفت عمر نے ضمنی انتخابات میں سامنے آنے والے نتائج پر ردِ عمل دیا ہے۔
مسلم لیگ ن کی حمایتی اداکارہ عفت عمر اکثر ہی عمران خان پر سخت تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔
گزشتہ روز پنجاب میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے نتائج نے عفت عمر کو بھی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا اعتراف کرنے پر مجبور کر دیا۔
اداکارہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔
Advertisementit's about public and if majority is with Pti so be it…majority wins#ByElection2022
— Iffat Omar Official (@OmarIffat) July 17, 2022
انہوں نے لکھا کہ عوامی رائے کی بات ہے اور اگر اکثریت پاکستان تحریکِ انصاف کے ساتھ ہے تو ہے، اکثریت جیت گئی۔
یاد رہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کر لی ہے۔
ان انتخابات میں مسلم لیگ (ن) 4 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی جبکہ 1 نشست پر آزاد امیدوار کامیاب ہوا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
