
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز اور اداکارہ سلمیٰ ہائیک کو مداحوں نے گھیر لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز اداکار ٹام کروز اور اداکارہ سلمیٰ ہائیک ڈنر کے لیے گئے جہاں مداحوں نے دونوں کو گھیر لیا اور سیلفی لینے کی درخواست کی۔
اداکارہ سلمیٰ ہائیک نے انسٹاگرام پر چند تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی ہیں۔
ٹام کروز کے ساتھ ریسٹورینٹ میں ان کا باڈی گارڈ بھی موجود تھا، انہوں نے مداحوں سے حال احوال بھی لیا۔
حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹاپ گن: میوریک‘ ٹام کروز کے لیے مالی اعتبار سے سب سے زیادہ منافع بخش فلم تھی۔
واضح رہے کہ اداکارہ سلمیٰ ہائیک اینجلینا جولی کی فلم میں اداکاری کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News