بالی ووڈ کے سنئیر اداکار انیل کپور کے بیٹے ہرش وردھن کپور نے بالی ووڈ فلموں پر تنقید کر دی۔
بیٹے ہرش وردھن کپور نے بالی ووڈ فلموں کو نئی پیکنگ میں پرانا سامان قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ انیل کپور کے ساتھ ساتھ ان کی بیٹی اداکارہ سونم کپور، بھائی سنجے کپور اور آنجہانی بھابھی سری دیوی نے بھی انہیں بالی ووڈ فلموں سے اپنا نام بنایا ہے۔
تاہم بیٹے ہرش وردھن کے ہندی فلموں سے متعلق خیالات کچھ مختلف ہیں۔
حال ہی میں فلم “تھر” سے اپنا ڈیبیو کرنے والے ہرش نے کہا کہ میں نے کئی فلموں کو پرانی فلم کا چربہ دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ فلمیں بورنگ لگتی ہیں اور ایسا لگتا ہے کہ بس ایک فارمیٹ میں تمام اداکار ایک دوسرے سے تبدیل ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان فلموں میں کچھ نیا پن نہیں ہے۔
بالی ووڈ کے اُبھرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ یہ بس ایک ہی طرح کی فلموں کی سائیکل ہے جس میں یہاں وہاں تھوڑی بہت تبدیلیاں ہوجاتی ہیں۔
واضح رہے کہ انٹرویو کے اختتام میں اداکر ہرش نے کہا کہ اچھے مواد کی قلت نہیں ہے، لیکن ایسے موضوع یا تو رک جاتے ہیں یا پھر “بڑے اسٹارز” کو چلے جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
