
گلوکار سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث گولڈی برار گینگ سے تعلق رکھنے والے مزید 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
غیر ملکی خبر رسانم ادارے کے مطابق اتوار کی رات کو دہلی پولیس نے انکت سِرسا اور سچن بھیوانی نام کے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اس قتل کیس میں اتوار کو ہونے والی مزید 2 افراد کی گرفتاری کے بعد اب تک کُل 5 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم انکت سِرسا سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شوٹرز میں سے ایک ہے۔
جبکہ سچن بھیوانی کو 5 شوٹرز کو پناہ دینے کا ذمے دار ہونے کی وجہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا ہے کہ ہریانہ کا رہائشی بھیوانی راجستھان میں گولڈی برار گینگ کی کارروائیوں میں ملوث رہا ہے اور راجستھان میں ایک کیس میں بھی مطلوب تھا۔
ہریانہ کے سِرسا گاؤں سے تعلق رکھنے والا انکت بھی راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 مقدمات میں نامزد ہے۔
دہلی پولیس نے اس کارروائی کے دوران، 9 ایم ایم پستول کے ساتھ 10 کارتوس، 30 ایم ایم پستول کے ساتھ 9 کارتوس، 3 پنجاب پولیس کی وردیاں، 2 موبائل ہینڈ سیٹس اور 1 سِم کارڈ بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
گلوکار و سیاست دان سدھو موسے والا کو رواں برس 29 مئی کو گولی مار کر ہلاک کرنے والے انکیت سِرسا کو دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے اُس کے ساتھی سمیت گرفتار کیا ہے۔
تاہم اسپیشل سیل این ڈی آر کی ایک ٹیم نے لارنس بشنوئی، گولڈی برار گینگ الائنس کے 2 انتہائی مطلوب مجرموں کو گرفتار کیا ہے۔
انکیت سدھو موسے والا کے قتل میں ملوث شوٹرز میں سے ایک تھا
اس کے علاوہ انکیت راجستھان میں قتل کی کوشش کے 2 مقدمات میں بھی ملوث تھا۔
دوسرے گرفتار ملزم سچن بھیوانی نے سدھو موسے والا کیس میں 4 شوٹرز کو پناہ دی تھی۔
واضح رہے کہ پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کو 29 مئی کی شام نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News