
پاکستان شوبز انڈسٹری کے اداکار شہریار منور نے اداکارہ سجل علی کے ساتھ اپنے بولڈ فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اداکار شہریار منور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بولڈ فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
انہوں نے تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ اس بات کا خیال رکھیں کہ ہم مختلف کرداروں کو نبھانے والے اداکار ہیں، ہمارے کرداروں سے محظوظ ہوں، یہ ہی آرٹ ہے۔
اداکار کا لکھنا تھا کہ اس گلیمرز شوٹ کا خیال امریکی مصنف آرتھر ملر اور اداکارہ مارلن منرو کے رومانوی تعلقات سے لے کر ہندوستانی ہدایت کار کمال امروہی اور اداکارہ مینا کماری کی محبت ، شادی اور پھر اختلافات جیسی حقیقی کہانیوں سے ماخوذ کیا گیا ہے۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
شہریار منور نے ایک تصویر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹسٹ اپنے محبوب کا مجسمہ بنانے کی بجائے اپنا مجسمہ تراش رہا ہے جو اس کی خود پسندی کو ظاہر کر رہا ہے جسے ازدواجی رشتے میں بدسلوکی و زیادتی کے استعارے کے طور پر استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے لکھا کہ یہ ہی آرٹ ہے اور اس سے لطف اندوز ہوں۔
یاد رہے کہ اداکار شہریار منور اور اداکارہ سجل علی کے اس بولڈ فوٹو شوٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News