Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی اداکار کو بیٹی سمیت قتل کی دھمکی دینے والا خانساماں گرفتار

Now Reading:

بھارتی اداکار کو بیٹی سمیت قتل کی دھمکی دینے والا خانساماں گرفتار

بالی ووڈ اداکار جوڑے  ماہی وِج اور جے بھانوشالی کو  بیٹی سمیت قتل کی دھمکی دینے والے خانساماں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ماہی وج اور جے بھانوشالی نے جمعرات کو پولیس میں شکایت درج کروائی جب ان کے خانساماں نے مبینہ طور پر انہیں اور ان کی دو سالہ بیٹی تارا کو قتل کرنے کی دھمکی دی ۔

ماہی نے ٹوئٹر پر اپنے ساتھ پیش آئے واقعے  کا ذکر کرتے ہوئے کافی ٹوئٹس کیں لیکن بعد میں اداکارہ نے انہیں ڈیلیٹ کردیا۔

تاہم بعد ازاں بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تین دن قبل ایک خانساماں رکھا لیکن  ہمیں شک ہوا کہ وہ خرچے کے پیسے میں چوری کررہا تھا۔

اداکارہ نے بتایا کہ جے نے خانساماں سے خرچے کے بل کے حوالے سے حساب کرنا چاہا لیکن اس نے پورے مہینے کا خرچہ لینے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

ماہی نے بتایا کہ جب جے نے اس کی وجہ پوچھی تو خانساماں نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے گھر کے باہر 200 افراد کو لے آؤں گا۔

انہوں نے بتایا کہ اس نے نشے میں دھت ہو کر ہمیں گالیاں دینا شروع کیں،جس کے بعد  ہم پولیس  کے پاس گئے۔

اداکارہ نے بتایا کہ مجھے کوئی پرواہ نہیں کہ مجھے کچھ ہو جائے لیکن میں اپنی بیٹی کے لیے خوفزدہ ہوں۔

تاہم پولیس نے جوڑےکی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے  خانساماں کو گرفتار کیا لیکن بعد میں اسے ضمانت پر رہا بھی کر دیا۔

واضح رہے کہ ماہی اور جے دونوں بھارتی ٹیلی وژن کے مشہور اداکار ہیں، دونوں نے کچھ سال ساتھ رہنے کے بعد 2011 میں شادی کی جبکہ  2019 میں  جوڑے کے ہاں بیٹی پیدا ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر