معروف پنجابی گلوکار شبھ دیپ سنگھ سدھو عرف سدھو موسے والا کے قتل میں مطلوب 2 شوٹرز پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کو پاکستانی سرحد کے قریب چیچا بھنکا نامی گاؤں میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی۔
پولیس موقع پر پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کردی، پولیس اور ملزمان کے درمیان چھ گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ چلتا رہا جس کے نتیجے میں چار گینگسٹرز ہلاک جبکہ تین پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اے ڈی جی پی پنجاب پرمود بان نے تصدیق کی ہے کہ اس مقابلے میں گینگسٹر من پریت سنگھ عرف منو اور جگروپ عرف روپا ہلاک ہوئے ہیں جبکہ دیگر دو ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ملزمان سدھو موسے والا کے قتل میں پولیس کو مطلوب تھے، پولیس نے انہیں سرینڈر کرنے کو کہا لیکن انہوں نے فائرنگ کردی۔
اے ڈی جی پی کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک اے کے 47 رائفل، ایک پستول اور بیگ برآمد ہوا ہے، فرانزک ٹیمیں بیگ کا جائزہ لے رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
