Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کرلی ہیں، مفتاح اسماعیل

Now Reading:

آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کرلی ہیں، مفتاح اسماعیل
مفتاح اسماعیل

مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کی تمام شرائط قبول کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں الیکشن ہارنے کے باعث سیاسی عدم استحکام آیا، سیاسی عدم استحکام روپیہ کی اچانک بے قدری کا سبب بنا، رواں مالی سال آئی ایم ایف پاکستان کو 4 ارب ڈالر دے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کی شرائط پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی، آئی ایم ایف کی جو شرائط تھی وہ مان لی ہیں اب آئی ایم ایف راضی ہو گیا ہے۔

مفتاح اسماعیل کا یہ بھی کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا وعدہ ہے پاکستان کو معاشی میدان میں گرنے نہیں دیا جائے گا، جلد ہی عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بنک اور مالیاتی ادارے بھی پاکستان کو فنڈز دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کو سستا پیٹرول اور سستا ڈیزل اسکیم پر کوئی اعتراض نہیں، ملک پر قرضوں کے بوجھ کے باعث معاشی میدان میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Advertisement

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ بیرونی ادائیگیوں اور درآمدی بل میں اضافہ کی وجہ سے پاکستانی کرنسی پر دباؤ ہے جبکہ رواں ماہ کے دوران ابھی تک درآمدی بل 2.60 ارب ڈالر ریکارڈ ہوا، درآمدی بل میں کمی کے باعث روپیہ پر پریشر میں کمی ہوگی۔

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ گزشتہ ماہ کی نسبت کرنٹ اکاؤنٹس خسارہ دو ارب ڈالر سے کم ہو کر ایک ارب ڈالر رہ جائے گا، اگست میں ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد آئی ایم ایف سے پیسے ریلیز ہو جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News

Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر

نئی نویلی بہو عالیہ نے اپنی ساس کو کیسے سالگرہ وش کی؟ پوسٹ دیکھیں

Now Reading:

نئی نویلی بہو عالیہ نے اپنی ساس کو کیسے سالگرہ وش کی؟ پوسٹ دیکھیں
نیتو

بالی ووڈ کی کامیاب اداکارہ اور نئی نویلی بہوعالیہ بھٹ نے اپنی ساس نیتو کپور کو خوب پیار بھرے انداز سے سالگرہ کی مبارکباد دی ۔

رشی کپور کی اہلیہ نیتونے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایاکہ رشی کپور کی بہت خواہش تھی کہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی ہوجائے ۔

عالیہ بھٹ نے اپنی ساس نیتو کپور کو بہترین دوست ، ماں ، ساس اور دادی ( بہت جلد بننے والی)  قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔

Advertisement

Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

A post shared by Pinkvilla (@pinkvilla)

Advertisement

نیتو کپور کا کہنا ہے کہ اپنے شوہر کی خواہش کے مطابق میں نے عالیہ کو اپنی بہو بنا لیا اور میں سمجھتی ہوں کہ عالیہ سے بہتر مجھے بہو نہیں مل سکتی تھی۔

رشی چاہتے تھے یہ دونوں شادی کر لیں وہ تو بلکہ اس طرح کہتے تھے ” اب کر لو شادی یار“ ۔

واضح رہے کہ عالیہ بھٹ اور رنیبر کپور نے چند ماہ پہلے شادی کی ہے دونوں کی شادی میں بہت کم لوگ تھے اور رسمیں بھی بہت زیادہ نہیں کی گئیں ان کے فیملی کے لوگ اور قریبی دوستوں کی شادی میں شرکت رہی۔

Advertisement

نیتوکپور اس حوالے سے کہتی ہیں کہ لوگوں کو خوش کرنے کی بجائے خود کو دیکھنا چاہیے اور شادی بیاہ کی تقریبات محدود ہی رکھی جانی چاہیے تاکہ دوسروں کے لئے مثال بنے۔