
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور فلم ساز و ہدایت کار شعیب منصور نے 5 برس بعد نئی فلم بنانے کا اعلان کر دیا۔
شعیب منصور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر عید کے پہلے روز پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنی آنے والی فلم آسمان بولے گا کا پہلا ٹیزر پیش کر دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس سے قبل انہوں نے 2020ء میں فلم کی کاسٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ فلم کے مرکزی کردار میں عماد عرفانی اور مایا علی ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
واضح رہے کہ فلم ساز و ہدایت کار شعیب منصور کی جانب سے فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
شعیب منصور کی زیرِ ہدایت ماضی میں کئی مشہور زمانہ ڈرامے تشکیل دیے گئے۔
2007 میں فلم خدا کے لیے سے انہوں نے فلمی دنیا میں قدم رکھا جسے شائقینِ فلم نے بے حد پسند کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News