پاکستان کے معروف اداکار ہمایوں سعید اور اداکارہ مہوش حیات کا بولڈ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اداکار ہمایوں سعید اور مہوش حیات کے بولڈ فوٹوشوٹ کی تصاویر وائرل ہو گئی ہیں۔


وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ مہوش حیات نے بلیک کلر کا مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ ہمایوں سعید سفید شرٹ کے ساتھ بلیک پینٹ اور کوٹ پہنے ہوئے ہیں۔


اس سے قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دونوں اداکار اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی فلم دیکھ رہے تھے۔
فلم کا گانا چلتے ہی دونوں اداکاروں نے ڈانس کرنا شروع کردیا جس سے وہاں بیٹھے تمام لوگ لطف اندوز ہوئے۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
ویڈیو میں اداکارہ مہوش حیات نے سفید رنگ کی ساڑھی جبکہ اداکار ہمایوں سعید نے سفید رنگ کا کرتہ زیب تن کیا ہوا تھا۔
شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ ہمایوں سعید اور مہوش حیات امریکہ میں اپنی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ مہوش حیات اور اداکار ہمایوں سعید اپنی فلم لندن نہیں جاؤں گا کی کامیابی پر سرخیوں میں ہیں جس نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
