بھارت میں ایک حاضر ڈیوٹی خاتون پولیس آفیسر پر حملہ کر کے زخمی کرنے والی نوعمر اداکارہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
اداکارہ ریاست کرناٹک کی رہائشی ہیں تاہم ان دنوں ممبئی کے علاقے اندھیری میں رہتی ہیں، وہ کچھ ویب سیریز میں کام کر چکی ہے۔
حالیہ دنوں وہ شوٹنگ کے سلسلے میں ہی پونے آئی ہوئی ہے، انہوں نے شہر کے علاقے وڈگاؤں شیری میں واقع ایک ہوٹل میں آن لائن کمرہ بک کروایا تھا تاہم جب وہ ہوٹل پہنچی تو انہیں کمرہ پسند نہیں آیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمرہ پسند نہ آنے پر اداکارہ نے ہوٹل انتظامیہ سے اپنی رقم واپس طلب کی اور انکار پر جھگڑا شروع کر دیا، جس پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس طلب کر لی۔
جب پولیس ہوٹل پہنچی اور اداکارہ کو جھگڑے سے باز رکھنے کی کوشش کی تو اداکارہ نے پولیس آفیسر پر حملہ کرکے زخمی کر دیا۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق متاثرہ آفیسر کا نام پروین شیخ ہے جو پونے سٹی پولیس کے دامنی سکواڈ کا حصہ ہیں۔
اداکارہ نے پروین شیخ کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور اس کی کلائی پر دانتوں سے کاٹ کر زخمی کر دیا۔
واضح رہے کہ خاتون پولیس افسر پر حملہ کرنے کی وجہ سے اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
