معروف بھارتی اداکارہ عرفی جاوید بھی اداکار رنویر سنگھ کے بولڈ فوٹوشوٹ پر بول پڑیں۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق عرفی جاوید نے کہا ہے کہ لوگ اس فوٹو شوٹ کے بعد رنبیر سنگھ کا دفاع کرنے کے لیے اس کا میرے ساتھ موازنہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھ پر بھی مختصر لباس پہننے کی وجہ سے تنقید کی جاتی رہی ہے اور اب برہنہ ہونے پر رنبیر سنگھ کے ساتھ بھی وہی سلوک ہو رہا ہے۔

عرفی جاوید کا کہنا تھا کہ لوگ کہہ رہے ہیں اگر عرفی کے برہنہ فوٹو شوٹس جائز ہیں تو رنبیر سنگھ سے کسی کو کیا مسئلہ ہے؟
انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں آپ لوگ میرا نام اس معاملے سے جوڑے بغیر بھی رنبیر سنگھ کی حمایت کر سکتے ہو، مجھ پر پہلے ہی سخت تنقید ہوتی رہی ہے، حتیٰ کہ مجھے قتل اور ریپ کی دھمکیاں تک مل چکی ہیں۔
اداکارہ نے کہا کہ میں لوگوں سے کہنا چاہتی ہوں کہ میں اپنے حصے کا استحصال برداشت کر چکی ہوں، رنبیر کے معاملے میں میرا نام لینا منافقت کی انتہا ہے۔
واضح رہے کہ اداکار رنبیر سنگھ کو برہنہ فوٹوشوٹ کے معاملے پر ایک طرف انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور دوسری طرف رنبیر کے مداح ان کا دفاع بھی کر رہے ہیں۔
تاہم کئی لوگ رنبیر سنگھ کے برہنہ فوٹو شوٹ کو ماڈل عرفی جاوید کے برہنہ فوٹو شوٹس سے بھی جوڑ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
