Advertisement
Advertisement
Advertisement

جان ابراہم نے عمران ہاشمی کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

Now Reading:

جان ابراہم نے عمران ہاشمی کے بیٹے کی جان کیسے بچائی؟

بھارتی اداکار عمران ہاشمی فلم انڈسٹری کے ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جنہوں نے صرف چند فلموں میں اداکاری کی لیکن شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے۔

عمران ہاشمی اس وقت میڈیا کی توجہ کا مرکز تھے جب ان کے بیٹے ایان ہاشمی  کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

اداکار نے حال ہی میں اس بات  کا ذکر کیا کہ جب ان کے بیٹے آئی سی یو میں تھے اور جان ابراہم نے انہیں کال کی۔

2014 میں جب ایان ہاشمی کی عمر 3 سال تھی تو ان میں کینسر کے پہلے اسٹیج کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ان کے والد نے فلم انڈسٹری کو عارضی طور پر خیرباد کہہ دیا تھا۔

Advertisement

لیکن ساتھ ہی عمران ہاشمی نے اپنے بیٹے اور ان حالات میں  ان کرداروں کا بھی ذکر کیا جنہوں نے اخلاقی اور مالی طور پر ان کا ساتھ دیا۔

ایک تقریب کے موقع پر عمران ہاشمی نے اداکار جان ابراہم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ وقت کے بہت پابند ہیں، شوٹنگ کے وقت بھی موجود رہتے تھے، یہ ایک اداکار کی خوبی ہے۔

اداکار نے انکشاف کیا کہ اس  مشکل وقت میں  دو اداکار تھے، جن میں سے ایک جان ابراہم ہیں، وہ مجھ سے رابطے میں رہے اور مجھ سے بیٹے کی طبیعت کے بارے میں پوچھتے رہے۔

بالی وڈ اسٹار نے کہا کہ جان ابراہم نے مجھے یہ بھی کہا کہ اگر  تمھیں کسی چیز کی ضرورت ہو تو  مجھے بتانا۔

Advertisement

واضح رہے کہ جان ابراہم کی شادی کو 6 سال سے زائد ہو چکے ہیں اور ان کی کوئی اولاد نہیں ہے۔

John Abraham reveals how his wife Priya Runchal brings a lot of maturity to  their relationship

جان ابراہم اور ان کی اہلیہ نے شادی سے قبل رضا کارانہ طور پر بچے پیدا نہ  کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

اداکار تب سے ہی بچوں سے پیار کرتے ہیں، اسی لیے وہ  عمران ہاشمی کے بیٹے کی مدد کو پہنچے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
خواہش تھی پہلے ’بیٹی‘ ہو، ٹک ٹاکر اقرا کنول کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر