Advertisement
Advertisement
Advertisement

صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، صبا قمر

Now Reading:

صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی، صبا قمر

پاکستان کی نامور اداکارہ صبا قمر کا کہنا ہے کہ صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرتی۔

اداکارہ نے حال ہی میں نجی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اپنی عادتوں سے متعلق بات کی۔

دورانِ پروگرام انہوں نے بتایا کہ اگر مجھے بدبو آئے تو میں کسی ڈیزائنر کے کپڑے نہیں پہنتی، منع کردیتی ہوں کیوںکہ میں صفائی اور حفظان صحت سے متلعق کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتی ۔

صبا قمر نے بتایا کہ یہ میرے لیے نخرہ نہیں ہے بلکہ بنیادی اصول ہیں اور میں چاہتی ہوں میری زندگی میں شامل مرد بھی صاف ستھرا ہو۔

اداکارہ صبا قمر نے بتایا کہ اکثر ایسا ہوتا ہے لوگ سیٹ پر ڈیزائنر کے پاس سے آئے کپڑے پہن لیتے ہیں لیکن میں نہیں پہنتی، میں کروڑوں کی چیزیں بھی چھوڑ کر چلی جاؤں گی لیکن صفائی پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ میری ایک بہت بری عادت ہے کہ اگر کوئی شخص میرے پاس سے گزرے تو میں اس کی خوشبو محسوس کرتی ہوں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی  سوشل میڈیا اسٹار قندیل بلوچ کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز باغی بھارت میں ریلیز کردی گئی ہے، جس میں معروف ترین اداکارہ صبا قمر نے فوزیہ بتول المعروف قندیل بلوچ کا مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

فوزیہ بتول کا مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے صبا قمر نے گاؤں کی ایک نوجوان پرجوش لڑکی کی زندگی کی عکاسی کی جو ایک ڈیوا بننے کی خواہش رکھتی تھی۔

باغی میں قندیل بلوچ کے طور پر اپنی شناخت بنانے کے لیے تمام مشکلات کے خلاف جدوجہد کو اجاگر کیا گیا ہے۔

شو میں کام کرنے کا اپنا تجربہ بتاتے ہوئے صبا قمر کہتی ہیں، قندیل ایک متحرک اور پرجوش شخصیت کی مالک تھی، وہ ایک عوامی شخصیت تھی اور ہمیشہ اپنی بے باک طبیعت کی وجہ سے سرخیوں میں رہی۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

Advertisement

A post shared by (@sabaqamarzaman)

انہوں نے کہا کہ جب میں نے اسکرپٹ سنا تو میں فوراً ہی قندیل کی بہادر اور صاف گو شخصیت سے جڑ گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکرین پر اس طرح کے سلگے ہوئے کردار کو ادا کرنے کا موقع ملنا ایک زندگی بدل دینے والا تجربہ رہا ہے اور میں بے چین ہونے کے باوجود پرجوش محسوس کرتی ہوں۔

Advertisement

شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے زی اسپیشل پروجیکٹس کی چیف کریٹیو آفیسر شیلجا کیجریوال نے کہا کہ باغی ایک حقیقی زندگی کی کہانی ہے جو عوامی ڈومین میں شخصیات کی کمزوری کی عکاسی کرتی ہے، یہ اس بات کی عکاس ہے کہ معاشرہ سوشل میڈیا کے ستاروں اور ان کی زندگیوں کو اسپاٹ لائٹ میں کس طرح دیکھتا ہے، سماجی لینس سے دیکھا اور سوچا جانے والا مواد ان کہانیوں کے لیے ایک مضبوط فوکس رہا ہے جو ہم زندگی میں سناتے ہیں۔

صبا قمر نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے اپنے بھارتی مداحوں کو ویب سیریز کی ریلیز سے آگاہ کیا۔

انہوں نے ویب سیریز کا ایک ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ایک معمولی خاتون کی غیر معمولی کہانی جو بے خوف اور پختہ عزم کی مالک تھی، اب بھارتی مداح بھی ٹی وی پر باغی دیکھ سکتے ہیں۔

اداکارہ نے  بتایا کہ ان کی ویب سیریز باغی ٹاٹا پلے زندگی پر چینل 154، ڈی ٹو ایچ زندگی ایکٹو کے چینل 117 اور ڈش زندگی ایکٹو کے چینل نمبر 117 پر دیکھی جاسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر