Advertisement
Advertisement
Advertisement

عاصم اظہر کے نئے گانے کی بھارت میں بھی دھوم

Now Reading:

عاصم اظہر کے نئے گانے کی بھارت میں بھی دھوم

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر کے نئے گانے حبیبی کی بھارت میں بھی دھوم مچ گئی۔

گزشتہ دنوں عاصم اظہر نے اپنا نیا گانا حبیبی ریلیز کیا جس کے بعد اس گانے کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے۔

گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے پڑوسی ملک کے گلوکار کے ہمراہ ہونے والی گفتگو کا اسکرین شاٹ شیئر کیا۔

Advertisement

شئیر کیے گئے اسکرین شاٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ بھی عاصم کے نئے گانے اور اس کی موسیقی پر داد دیے بنا نہ رہ سکے۔

یاد رہے کہ یوٹیوب پر گزشتہ دنوں ریلیز ہونے والے عاصم اظہر کے گانے حبیبی نے چند گھنٹوں میں ہی دھوم مچادی۔

اس گانے کو چند گھنٹوں بعد ہی لاکھوں ویوز حاصل ہوگئے جبکہ اب تک ان کی اس ویڈیو پر دو ملین سے زائد ویوز ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر