Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی راہیں جدا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

Now Reading:

ٹائیگر شروف اور دیشا پٹانی کی راہیں جدا ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بالی ووڈ کے معروف اداکار ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کی راہیں جدا ہونے کی وجہ سامنے آگئی ہے۔

ٹائیگر اور دیشا کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ دونوں جلد ہی ایک ہوجائیں گے مگر اب یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ 6 سال بعد دونوں نے راہیں جدا کرلیں ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق اداکار ٹائیگر اور دیشا کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ  تعلقات میں تھے جس کی تصدیق ان کے قریبی دوست نے کی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ دونوں کافی عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ رہ رہے تھے۔

ٹائیگر شروف کے قریبی دوست نے بتایا کہ دیشا نے ٹائیگر سے شادی کرنے کی بات کی تھی مگر ٹائیگر ابھی کسی قسم کی کمٹمنٹ نہیں کرنا چاہتے، جس بنا پر دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی ہیں۔

Advertisement

ان کے دوست نے کہا کہ اداکار ٹائیگر شروف بریک اپ کے بعد کسی قسم کے تناؤ میں نہیں ہیں اور وہ اپنے کام پر فوکس کیے ہوئے ہیں۔

اس سے قبل بالی ووڈ کے سینئر اداکار جیکی شروف کا اپنے بیٹے ٹائیگر شروف اور دیشا پاٹنی کے بریک اپ کی خبروں پر ردِ عمل سامنے آیا تھا۔

انڈیا ٹوڈے  کے مطابق جیکی شروف نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ انہوں نے ٹائیگر اور دیشا کو باہر جاتے ہوئے دیکھا ہے، یہ نہیں ہے کہ وہ اپنے بیٹے کی لو لائف کا ٹریک رکھتے ہیں بلکہ یہ وہ آخری چیز ہوگی جو وہ کریں گے اور وہ ان کی پرائیویسی کا احترام کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے وہ بہت قریبی دوست ہیں اور دونوں کام کے علاوہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزارتے ہیں۔

جیکی شروف نے دوران انٹرویو بتایا کہ یہ دیشا اور ٹائیگر پر منحصر ہے کہ وہ دونوں ساتھ ہیں یا نہیں، دونوں ایک دوسرے کے لیے ٹھیک ہیں یا نہیں اور یہ ان کی لو اسٹوری ہے، جیسے میری اور میری بیوی کی اپنی لو اسٹوری ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ ٹائیگر اور دیشا میں اچھا تعلق رہے، دونوں ہی ایک دوسرے سے خوش ہیں اور وہ ملاقاتیں کرتے، گپیں ہانکتے ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر