Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار فرحان اختر ،ایمان ویلانی کی اداکاری کے معترف

Now Reading:

اداکار فرحان اختر ،ایمان ویلانی کی اداکاری کے معترف

بھارت کے معروف ہدایت کار و اداکار فرحان اختر نے مسلم سپر ہیرو سیریز مس مارول میں مرکزی کردار ادا کرنے والی پاکستانی نژاد کینیڈین اداکارہ ایمان ویلانی کی اداکاری کی تعریف کی ہے۔

حال ہی میں فرحان اختر نے اپنے ایک انٹرویو میں سیریز مس مارول میں کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے آپ کو خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ مجھے مارول اسٹوڈیوز کے پہلے ہی مسلم سپر ہیرو شو کا حصّہ بننے کا موقع ملا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ یہ سیریز اس طرح کے مزید شوز بنانے کے لیے دروازے کھولے گی۔

فرحان اختر نے بتایا کہ میرے سیریز کی کاسٹ میں شامل ہونے سے پہلے ہی بہت سا کام سیریز کے مصنفین، ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے اور ایگزیکٹو پروڈیوسر ثناء امانت نے کر لیا تھا۔

انہوں نے ایمان ویلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرا کمالہ خان کے لیے وہاں موجود ہونا واقعی بہت اہم تھا اور اسی لیے بطور ایک اداکار میرے لیے ایمان ویلانی کی وہاں موجودگی اہم تھی۔

Advertisement

اداکار نے بتایا کہ پہلی مسلم سپر ہیرو کو مداحوں کی جانب سے بہت محبت مل رہی ہے اور اُنہوں نے اس شو میں ناقابلِ یقین اداکاری کی ہے، ایمان ویلانی قدرتی طور پر ہی ایک ہنر مند اداکارہ ہیں۔

فرحان اختر نے اپنے کردار کے بارے میں بتایا کہ ولید کو کمالہ کے علم کے علاوہ سامعین کو یہ احساس دلانے پر بھی توجہ مرکوز کرنی تھی کہ ولید کو صرف ایک چُوڑی (Bangle) سے ہی نہیں بلکہ کمالہ سے بھی محبت ہے اور وہ یہ بات جانتا ہے کہ کمالہ میں کوئی خاص بات ضرور ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سیریز میں یہ بھی دیکھنے کو ملا کہ تقسیم کے وقت ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کیا ہوا لیکن اسے سیریز میں موجود کرداروں کی زندگی کے ساتھ کس طرح باضابطہ طور پر جوڑا  گیا ہے، یہ دیکھنا بھی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ سیریز مس مارول نامور پروڈکشن بینر مارول سنیمیٹک اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو سیریز ہے جو اسٹریمنگ سروس ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر