
مارویل کی بد ترین فلم کا سیکوئیل بننے جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مارویل ایٹرنلز’ کو مداحوں اور ناقدین کی طرف سے بالکل بھی پسند نہیں کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود فلم کا سیکوئیل بنانے کی تیاری ہو رہی ہے۔
مارویل اسٹوڈیوز کے تحت ایٹرنلز 2 کی پروڈکشن جاری ہے لیکن ابھی یہ نہیں معلوم کہ پروڈکشن میں کتنا وقت لگے گا۔
تاہم ایٹرنلز کے پہلے پارٹ کی ہدایتکاری کلوئی زاؤ نے کی تھی لیکن دوسرے پارٹ میں ممکنہ طور پر وہ ہدایتکار نہیں ہوں گی۔
یاد رہے کہ ایٹرنلز نومبر 2021 میں ریلیز ہوئی تھی لیکن وہ اب تک کی بد ترین ریٹنگ والی مارویل فلم رہی۔
واضح رہے کہ ریٹنگ ادارے آئی ایم ڈی بی پر ایٹرنلز کو 10 میں سے 6.2 ریٹنگ ملی جو کسی بھی مارویل فلم کی سب سے کم ریٹنگ تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News