Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی لاس اینجلس میں دھوم

Now Reading:

مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی لاس اینجلس میں دھوم

لولی وڈ میں اس وقت مہوش حیات اور ہمایوں سعید کی فلم “لندن نہیں جاؤں گا” کی دھوم ہے۔

سوشل میڈیا فلموں کے پوسٹرز، ٹریلرز اور اس کے نئے ریلیز ہونے والے گانوں سے بھرا ہوا ہے۔

“لندن نہیں جاؤں گا” اس عید الاضحیٰ پر ریلیز ہوچکی ہے اور اسے دنیا بھر کے شائقین کی جانب سے پذیرائی ملی ہے۔

ہمایوں سعید، مہوش حیات، کبریٰ خان، گوہر رشید، واسع چوہدری اور صبا حامد سمیت دیگر کے ساتھ فلم ایک آل آؤٹ انٹرٹینر بن کر سامنے آئی ہے۔

اس فلم کی ہدایت کاری ندیم بیگ نے کی ہے، جو اس سے قبل ہمایوں سعید کے ساتھ کام کر چکے ہیں، اور پاکستان کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں جیسے “جوانی پھر نہیں آنی”، “پنجاب نہیں جاؤں گی” اور “جوانی پھر نہیں آنی 2” بھی بنا چکے ہیں۔

Advertisement

تازہ ترین فلم میں ہمایوں سعید کا کردار “فواد کھگہ” اپنی دلہن “زارا” (مہوش حیات) کو پاکستان واپس لانے کی کوشش میں لندن جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ دنیا بھر میں بھرپور طریقے سے تشہیر کر رہی ہے اور اس وقت امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس میں موجود ہے، جہاں ہمایوں سعید اور مہوش حیات کو ایک انتہائی دلکش روپ میں دیکھا گیا۔

ہمایوں سعید مکمل سیاہ پرنس کوٹ میں جبکہ مہوش جامنہ سلیو لیس گاؤن میں نظر آئیں، دونوں کی جوڑی انتہائی خوبصورت لگ رہی تھی۔

تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
ڈکی بھائی کی اہلیہ سے رشوت لینے والے افسران سے کتنی رقم ملی؟ ایف آئی اے کا بڑا انکشاف
سدا بہار گیتوں‌ کے خالق تنویر نقوی کی برسی
عاصم اظہر کی انسٹاگرام پر واپسی؛ البم لانچ کیساتھ ہانیہ عامر کا نام پھر زیرِبحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر