Advertisement
Advertisement
Advertisement

خاتون صحافی نے لائیو شو کے دوران نوجوان کو تھپڑ کیوں مارا؟

Now Reading:

خاتون صحافی نے لائیو شو کے دوران نوجوان کو تھپڑ کیوں مارا؟

نجی ٹی وی سے وابستہ پاکستانی صحافی مائرہ ہاشمی کے تازہ ترین اقدام نے انٹرنیٹ کو منقسم کر دیا ہے اور نیٹیزنز کی جانب سے ہراساں کرنے کی ناقابل قبول کارروائیوں پر بڑے پیمانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل مذکورہ ویڈیو میں ایک خاتون صحافی کو ریکارڈنگ کے دوران  پاس کھڑے ایک لڑکے کو تھپڑ مارتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ صحافی مائرہ ہاشمی عیدالاضحیٰ کی رپورٹنگ کر رہی تھیں۔

ارد گرد جمع تماشائیوں کے ہجوم کے درمیان مائرہ کے دائیں بائیں کھڑے دو لڑکوں کو آپس میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک لڑکا اشارہ کرتا ہے اور پھر دوسرا ہاتھ کیمرے کے سامنے لاتا ہے۔

جیسے ہی ہاتھ کیمرے کے سامنے آتا ہے، مائرہ اپنی بات روکتی ہیں اور دائیں جانب موجود لڑکے کو تھپڑ مار دیتی ہیں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو نیٹیزینز حیران رہ گئے کہ صحافی نے اس طرح کے جارحانہ انداز میں ردعمل کا اظہار کیوں کیا۔

Advertisement

اب صحافی مائرہ نے تمام سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وضاحت کی ہے کہ انہیں لڑکے کو تھپڑ کیوں مارنا پڑا۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Maira Hashmi (@maira_hashmi03)

Advertisement

مائرہ کا کہنا تھا کہ دوران ڈیوٹی کام میں خلل ڈالنے والی حرکت سخت ناپسند ہے، یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا، جس کی وجہ سے فیملی پریشان ہوگئی تھی۔ میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرو، مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہُلّڑ بازی کرنے لگا۔ جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے، اس لیے مجھے یہ رویہ اختیار کرنا پڑا۔”

جواز پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل ظاہر کیا۔

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ صحافی نے اچھا کیا اور ہیکلر لڑکا “اس کا مستحق” ہے۔ دوسروں نے اس کی مذمت کی اور مائرہ کو تیز رویے اور “برداشت کی کمی” کا شکار کہا۔

جس پر مائرہ کا کہنا تھا کہ مجھے تنقید کا نشانہ بنانے والے تصویر کا دوسرا رُخ بھی دیکھیں، آخر ایسی نوبت آئی ہی کیوں کہ مجھے اس بچے کو تھپڑ مارنا پڑا،  بات یہاں صرف میری نہیں ہر اُس بیٹی کی ہے جو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی پاک سر زمین پر خود کو محفوظ سمجھتی ہے، مگر افسوس حقیقت اس کے برعکس یہ ہے کہ شعبہ صحافت میں خواتین صحافیوں کو فیلڈ میں کام کرتا دیکھ بہت سے منچلے اُس کے اردگرد آکر جُھرمٹ بنا لیتے ہیں، لڑکی دیکھ کر آوازیں کستے ہیں، کوئی گانا گنگناتا ہے تو کوئی کیمرے کے آگے آکر انٹرویو خراب کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ یہ سچ ہے خواتین صحافی سب کچھ دیکھ کر سن کر سہہ کر بھی کچھ نہیں کرتیں اور ڈر کر عزت کی خاطر خاموشی اختیار کرلیتی ہیں۔ لیکن ایسا کب تک ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر لڑکی بدتمیزی برداشت کرلے تو مینار پاکستان والے واقع کی طرح اس کا گھیرا تنگ کرکے عزت خراب کردی جاتی ہے، مگر اب ایسا نہیں ہوگا۔ معاشرے کا یہ تنگ و دست رویہ اب اپنے انتقام کو پہنچ چکا ہے۔

Advertisement

خاتون صحافی نے کہا کہ میرے ساتھ یہ واقع پہلی مرتبہ پیش آیا جس پر میں نے بروقت ایکشن کا ری ایکشن دکھایا اور یہ باور کروایا کہ اب یہ بدتمیزی دوبارہ نہیں چلے گی۔ انٹرویو میں میرے ساتھ موجود بچیاں لڑکوں کی دھکم پیل کی وجہ سے خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی تھیں، بچیوں کے والد اتنے رش میں اپنی تینوں بچیوں کو کس طرح محفوظ کر رہے ہیں سب دکھائی دے رہا ہے مگر لڑکے مسلسل نظر انداز کرتے ہوئے ہُلڑ بازی کر رہے ہیں، جو سمجھتے ہیں کہ کسی بھی لڑکی کو جہاں، جیسے دل کرے گا چھیڑیں گے اور اُس پر بات کریں گے تو یہ ان کی خوش فہمی ہے۔

مائرہ نے کہا کہ اگر میرے سامنے کسی لڑکی کو چھیڑا جائے گا تو میں برداشت نہیں کروں گی، کام کے دوران مجھ سمیت کسی بھی لڑکی کو تنگ کیا جائے گا تو میں برداشت نہیں کروں گی، میں لڑکی کو یا فیملی کو تنگ کرتا دیکھ کر تماشہ نہیں دیکھ سکتی، میرے لیے سب کی عزت قابل احترام ہے چاہے وہ مرد ہو یا خواتین۔ مگر کسی بھی انسان کو یہ حق نہیں ہے کہ وہ لڑکی کو دیکھ کر اپنے تمیز کے دائرے سے باہر نکل آئے۔ آخر میں معذرت کے ساتھ اگر آپ سب کو لگتا ہے کہ میں نے غلط کیا ہے تو اگر ایسا جہاں کہیں بھی دوبارہ ہوگا میں یہ غلطی دوبارہ کروں گی۔

 

Advertisement
Advertisement
View this post on Instagram
Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

 

A post shared by Maira Hashmi (@maira_hashmi03)

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر