
پاکستان شوبز انڈسٹری کے مشہور اداکار فہد مصطفیٰ اداکاری میں تو باکمال ہیں ہی ہیں لیکن ان کا گاناسن کر بھی مداح حیران ہوگئے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں مشہور اداکار کو گانا گاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
فہد مصطفیٰ اور ماہرہ خان اپنی فلم کے پروموشن میں مصروف ہیں اور اسی دوران ایک نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران فہد مصطفیٰ نے گانا گایا۔
شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار مشہور گانا ’بول ہلکے ہلکے‘ گا رہے ہیں اور ساتھ ہی شو میں بیٹھے سب تالیاں بجا رہے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،کسی نے ان کی آواز کی تعریف کی تو کسی نے ان کو ملٹی ٹیلنٹڈ قرار دیا۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
واضح رہے کہ فہد مصطفیٰ کی نئی فلم ’قائد اعظم زندہ باد‘ عید الضحیٰ پر ریلیز کی گئی جسے اب تک لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں۔
اس کے علاوہ معروف اداکارنے ’لوڈ ویڈنگ‘، ’ایکٹر ان لاء‘ اور کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News