Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر لیاقت کا انتقال کیسے ہوا؟ بشریٰ اقبال نے نئے حقائق بتا دیے

Now Reading:

عامر لیاقت کا انتقال کیسے ہوا؟ بشریٰ اقبال نے نئے حقائق بتا دیے

سابق رکنِ قومی اسمبلی و میزبان عامر لیاقت کی پہلی اہلیہ بشریٰ اقبال نے ان کے انتقال کی وجہ بتادی۔

بشریٰ اقبال نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی جس میں انہوں نے عامر لیاقت کی موت سے متعلق شواہد سامنے رکھے۔

ویڈیو میں نجی ٹی وی چینل کا حوالہ دیا گیا، جس میں سنا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین کی لاش کی ظاہری معائنے کی رپورٹ میں جسم پر کوئی تشدد کا نشان تھا اور نہ ہی کوئی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی۔

جبکہ طبی ماہر کا کہنا تھا کہ اگر مارکس آف وائلنس نہیں ہیں تو پوسٹ مارٹم کرنے کی ضرورت کیا ہے؟ جبکہ اگر جسم سے جھاگ آ رہے تھے تو وہ انسان کے لیٹنے کی وجہ سے آ جاتے ہیں۔

ان کے دوست کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایک ایکسرے کافی وائرل ہے جس میں عامر لیاقت حسین کا بازو ٹوٹنے کی خبر تھی، لیکن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایسا کچھ نہیں تھا۔

Advertisement

واضح رہے کہ عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ بشریٰ اپنے بچوں سمیت عامر کے لیے جنگ لڑ رہی ہیں جبکہ وہ آخری وقت تک دانیہ کے خلاف بھی چُپ رہیں لیکن جب سے دانیہ نے پوسٹ مارٹم کا مطالبہ کیا تو بشریٰ کو بھی ایف آئی اے سے ویڈیو سے متعلق رجوع کرنا پڑا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر