Advertisement
Advertisement
Advertisement

اتھیا شیٹی کے ایل راہول سے شادی کر رہی ہیں؟

Now Reading:

اتھیا شیٹی کے ایل راہول سے شادی کر رہی ہیں؟

بالی ووڈ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ اتھیا شیٹی کے بارے میں یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ وہ کرکٹر کے ایل راہول سے شادی کرنے والی ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی اداکارہ انوشکا شرما اور کرکٹر ویرات کوہلی کے علاوہ بھی ممبئی شہر میں ایک اداکار اور کرکٹر کی جوڑی موجود ہے۔

اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے۔

اتھیا شیٹی 3 ماہ بعد کے ایل راہول سے شادی کر لیں گی؟

ان دونوں کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر مسلسل یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ یہ جوڑی 3 ماہ بعد شادی کے بندھن میں بندھنے والی ہے۔

Advertisement

تاہم اب اتھیا شیٹی اُنہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری پر دلچسپ انداز میں شادی کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’مجھے امید ہے کہ 3 ماہ بعد ہونے والی اس شادی میں  مجھے مدعو کیا گیا ہے‘۔

خیال رہے کہ اتھیا شیٹی اور بھارتی کرکٹر کے ایل راہول کی شادی کے بارے میں بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ یہ شادی ساؤتھ انڈیا میں ہو گی۔

یاد رہے کہ راہول کے والدین حال ہی میں اتھیا شیٹی کی فیملی سے ملنے ممبئی بھی آئے تھے،۔

واضح رہے کہ اس جوڑے نے اپنے اہلِ خانہ کے ساتھ نئے گھر کا دورہ کیا جہاں وہ شادی کے بعد منتقل ہونے والے ہیں اور شادی کی تمام تر تیاریاں دلہن اتھیا شیٹی کی نگرانی میں ہو رہی ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اداکارہ فجر شیخ رشتۂ ازدواج میں منسلک؛ شادی کی تصاویر وائرل
ممتاز گلوکارہ زبیدہ خانم کو مداحوں سے بچھڑے 12 برس بیت گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر