Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرن جوہر کی کس حرکت نے رانی مکھرجی کو رونے پر مجبور کر دیا، اداکارہ نے راز فاش کردیا

Now Reading:

کرن جوہر کی کس حرکت نے رانی مکھرجی کو رونے پر مجبور کر دیا، اداکارہ نے راز فاش کردیا

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ رانی مکھرجی نے پروڈیوسر اور اداکار کرن جوہر کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے بتایا کہ جب انہیں کرن جوہر کی 2003 کی فلم ’کل ہو نہ ہو‘ میں کاسٹ نہیں کیا گیا تھا تو وہ بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کے سامنے رو پڑیں تھیں۔

2004 میں کرن جوہر کے ٹاک شو ’کافی ود کرن‘ میں گفتگو کے دوران رانی نے یہ بات بتائی تھی۔

رانی کا کہنا تھا کہ فلم میں رول نہ ملنے پر وہ سخت دل برداشتہ ہوئیں اور آبدیدہ ہوگئی تھیں۔

رانی مکھرجی نے پروگرام کے دوران کرن سے کہا تھا  کہ انہیں افسوس اس بات پر ہوا کہ آپ (کرن جوہر) نے مجھ سے یہ تک ڈسکس نہیں کیا کہ آپ میری جگہ کسی اور کو لے رہے ہیں اور مجھے یہ بات کہیں اور سے پتہ چلی۔

Advertisement

میں سمجھتی تھی کہ میں آپ سے کافی قریب ہوں لیکن پھر بھی مجھ سے یہ تذکرہ نہیں کیا گیا۔

تاہم کرن کا کہنا تھا کہ انہیں واقعی اس بارے میں کچھ معلوم نہیں تھا خاص کر یہ کہ آپ کو رونے کے لیے عامر خان نے اپنا کاندھا دیا۔

واضح رہے کہ کل ہو نہ ہو میں پریتی زنٹا، شاہ رخ خان، سیف علی خان اور جیا بچن مرکزی کرداروں میں نظر آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر