کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والی پاکستان کی معروف گلوکارہ عائمہ بیگ اکثر سوشل میڈییا پر اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں لیکن کئی بار انہیں اپنے لباس کی وجہ سے سخت تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
حال ہی میں عائمہ بیگ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کا رخ کیا جہاں انہوں نے ایک تصویر شیئر کی جسے دیکھنے کے بعد صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔
شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عائمہ بیگ سیلون میں بیٹھی ہوئی ہیں جہاں انہوں نے انتہائی غیر مناسب مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو معروف گلوکارہ کو شدید تنقید کاسامنا کرنا پڑا۔
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہمارا کلچر ایسے لباس کی اجازت ہرگز نہیں دیتا لہذا دوسرے کلچر کو فروغ دینے سے بہتر ہے اپنے کلچر کو فروغ دیں۔
واضح رہے کہ عائمہ بیگ نے ’ڈھولا‘ ’بازی‘ اور کئی مشہور گانوں میں اپنی آواز کا جادو چلایا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
