Advertisement
Advertisement
Advertisement

کم عمری میں ’محبت کی شادی‘ کرنے والے جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش

Now Reading:

کم عمری میں ’محبت کی شادی‘ کرنے والے جوڑے کے ہاں بیٹے کی پیدائش

چھوٹی سی عمر میں محبت کی شادی کرنے والے جوڑے اسد اور نمرہ کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

چند ماہ قبل اسد نے سوشل میڈیا کے ذریعے یہ اطلاع دی تھی کہ اُن کی اہلیہ نمرہ حاملہ ہیں اور وہ دونوں اپنے چاہنے والوں کو جلد  خوشخبری سُنانے کے لیے بےحد خوش ہیں۔

تاہم حالیہ وی لاگ میں اس جوڑے نے اپنے مداحوں کو بتایا کہ وہ والدین بن گئے ہیں، 9 اگست 2022 کو ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

اسد کا کہنا تھا کہ وہ اس خوشی کے موقع پر اپنے جذبات الفاظ میں بیان نہیں کرسکتے۔

Advertisement

یاد رہے کہ لاہور سے تعلق رکھنے والے 18 سالہ اسد نے اپنی ہی ہم عمر نمرہ سے سال 2020 میں شادی کی تھی، اسد او لیولز کے طالب علم تھے اور مسقط میں رہائش پذیر تھے جبکہ نمرہ پا کستان میں ہی تعلیم حاصل کر رہی تھیں۔

ان دونوں کی شادی تصاویر اور ویڈیوز انٹرنیٹ پر لڑکے کی بہن کی جانب سے شیئر کی گئی تھیں جس کے بعد یہ تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے انٹرنیٹ کے ہر پلیٹ فارم پر وائرل ہو گئیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس کم عمر جوڑے کی شادی کو خوب سراہا اور سوشل میڈیا پر انہیں فالو کرنا بھی شروع کردیا جس کے بعد یہ جوڑا اسٹار بن گیا۔

صارفین کی توجہ اور محبت حاصل کرنے کے بعد نمرہ اور اسد نے یوٹیوب پر وی لاگ بنانا بھی شروع کیے جہاں اُنہیں خوب پذیرائی ملی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر