Advertisement
Advertisement
Advertisement

سری دیوی نے بیٹی کو بالی وڈ میں کامیاب ہونے کی کیا نصیحت دی تھی؟

Now Reading:

سری دیوی نے بیٹی کو بالی وڈ میں کامیاب ہونے کی کیا نصیحت دی تھی؟

بالی وڈ کی اداکارہ جہانوی کپور نے والدہ کی جانب سے دی جانے والی نصیحتوں کے حوالے سے بتا دیا۔

اداکارہ جہانوی نے اپنی والدہ  سری دیوی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والدہ کہتی تھیں کہ فلم انڈسٹری میں داخل ہونے پر لوگ تمہارا تقابل مجھ سے کریں گے اس لیے سخت محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے وہ چاہتی ہیں کہ ان کا کیریئر کامیابی کی جانب گامزن ہو تاکہ وہ سری دیوی کے لیے قابلِ فخر بن سکیں۔

جہانوی نے والدہ کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ کہتی تھیں کہ بالی ووڈ کوئی آسان جگہ نہیں اور تم بہت سادہ اور نرم دل ہو۔

اداکارہ نے بتایا کہ میری والدہ نے کہا کہ لوگ تمہاری پہلی فلم کا میری 300 فلموں سے تقابل کریں گے، تم اسکا کس طرح سامنا کروگی؟

Advertisement

تاہم جہانوی کا کہنا تھا کہ مجھے کچھ اور تو پتہ نہیں لیکن میں چاہتی ہوں کہ کیریئر کامیاب ہو، نام تو روشن کرنا پڑیگا تاکہ انہیں فخر ہو۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ سری دیوی 24 فروری 2018 کو دبئی میں چل بسی تھیں۔

سن 1983 میں فلم ہمت والا سے بطور اسٹار اداکارہ اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والی سری دیوی نے 1996 میں بونی کپور سے شادی کی جن سے ان کی دو بیٹیاں جہانوی اور خوشی پیدا ہوئیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ساحر لودھی نے اہلیہ کے عوامی سطح پر نہ آنے کی وجہ بتا دی
دل کا دورہ کیوں پڑا؟ صبا قمر نے اصل وجہ بتا دی
عظیم موسیقار خواجہ خورشید انور کو مداحوں سے بچھڑے 41 برس بیت گئے
مصنوعی ذہانت پر احد رضا میر کے دلچسپ خیالات، انٹرویو وائرل ہوگیا
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر