بالی وڈ کے سنئیر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت سے متعلق اہم بات بتا دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے دوران امیتابھ بچن نے اپنے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت سے متعلق بتایا ہے کہ جب وہ اس کے سیٹ پر آتے ہیں تو ان کے ہاتھ پاؤں کانپ جاتے ہیں۔
حالیہ انٹرویو کے دوران امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس شو کے سیٹ پر آتے ہیں یہی وہ لوگ ہیں جو مجھے اس شو کے سیٹ تک لے آتے ہیں۔
امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ میں جب یہاں ان سامعین کو دیکھتا ہوں تو مجھے حوصلہ ملتا ہے، جب بھی میں سیٹ پر آتا ہوں تو میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کی ہی وجہ سے ہم اس مقام پر ہیں، جس طرح وہ اس میں اپنی دلچسپی اور اس شو سے محبت کا اظہار کرتے ہیں یہ ہمیں آگے بڑھنے کا حوصلہ دیتا ہے۔
اداکار سے جب شو میں آنے کی تیاری سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے جواب دیا کہ میرے ہاتھ اور پاؤں کانپ جاتے ہیں جب میں سیٹ پر آتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں اس ہی کشمکش میں ہوتا ہوں کہ کیا میں یہ کام کر پاؤں گا کہ نہیں؟ کیا یہ ہو پائے گا؟
انہوں نے مزید بتایا کہ روزانہ میں ڈرا ہوا ہوتا ہوں اور سوچ رہا ہوتا ہوں کہ میں یہ سب کچھ کیسے کر پاؤں گا۔
واضح رہے کہ امیتابھ بچن 2000ء سے اس کوئز شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے شو کی میزبانی کر رہے ہیں جبکہ صرف تیسرے سیزن یعنی 2007ء میں اس شو کی میزبانی اداکار شاہ رخ خان نے کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
