Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان نے اپنے مشکل ترین وقت کے بارے میں بتا دیا

Now Reading:

عامر خان نے اپنے مشکل ترین وقت کے بارے میں بتا دیا

بالی وڈ اداکار عامر خان نے اپنے خاندان کے حوالے سے اہم راز بتا دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اداکارعامر خان نے بتایا کہ وہ اُن لوگوں میں سے نہیں ہیں جو منہ میں چاندی کا چمچہ لے کر پیدا ہوتے ہیں۔

عامر خان اپنے خاندان، والد اور زندگی کے تلخ تجربے کے بارے میں بات کی۔

یاد رہے کہ اداکار کا تعلق ایسے خاندان سے ہے، جو کئی دہائیوں سے بالی ووڈ سے وابستہ ہے، اُن کے والد طاہر حسین فلم پروڈیوسر تھے۔

جبکہ چچا ناصر حسین نے دل دے دیکھو، یادوں کی بارات اور عامر خان کی پہلی فلم قیامت سے قیامت بنائیں۔

Advertisement

عامر خان کے والد طاہر حسین نے 1960 کی دہائی میں بطور اداکار فلم جب پیار کسی سے ہوتا ہے اور پیار کا موسم جیسی فلمیں کیں، لیکن پھر انہوں نے فلمیں پروڈیوس کرنا شروع کردیں۔

انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ میرا خاندان امیر نہیں تھا، میں منہ میں چاندی کا چمچہ لے کر پیدا نہیں ہوا، اس کی وجہ یہ ہے کہ میرے والد صاحب اچھے بزنس مین نہیں تھے، وہ ہمیشہ پیسے گنواتے تھے۔

عامر خان نے بتایا کہ میرے والد صاحب بہت قرض دار تھے، ایک وقت ایسا بھی آیا کہ ہمارا خاندان تقریباً بے گھر ہونے ہی والا تھا۔

دوسری جانب انہوں نے بتایا کہ بہت سے لوگ کہتے ہیں آپ انڈسٹری میں ہیں کیونکہ آپ کے والد فلم پروڈیوسر تھے، اس لیے آپ امیر ہیں جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی عامر خان اپنے ماضی پر گفتگو کرتے ہوئے بتاچکے ہیں کہ اُن کے پاس اکثر اسکول فیس کے پیسے نہیں ہوتے تھے، یہی وجہ ہے ہمیں اسکول اسمبلی میں ذلت کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

واضح رہے کہ عامر خان آج کل اپنی فلم لال سنگھ چڈھا کی پروموشن میں مصروف ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
ڈکی بھائی کی ہتھکڑیوں میں ویڈیوز وائرل، سوشل میڈیا پر شدید ردعمل
سامعہ حجاب کیس میں نیا موڑ؛ ملزم حسن زاہد کے وکیل نے اہم شواہد پیش کردیے
علی ظفر کا بارگاہ رسالت ﷺ میں نعت ’’نورِ خدا‘‘ کا ہدیہ پیش
شعیب ملک کی نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر