بالی ووڈ اداکارہ دیا مرزا کے گھر اچانک انتقال کی خبر نے مداحوں کو افسردہ کردیا۔
اداکارہ نے پیر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر بھانجی کی موت کی افسوسناک اطلاع دی تھی۔
انہوں نے بھانجی کی موت کی وجہ یا دیگر تفصیلات نہیں بتائیں تاہم دیا مرزا نے ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میری بھانجی، میری بچی، میر جان اب روشنیوں میں چلی گئی، میری دعا ہے کہ اس کی روح کو ابدی سکون ملے۔

اداکارہ کو ان کے ساتھی اداکاروں اور مداحوں کی جانب سے کمنٹس سیکشن میں اظہار افسوس کے پیغامات موصول ہورہے ہیں۔
بالی ووڈ کی دیگر شخصیات میں گوہر خان، ایشا گپتا، سیما خان، ریدھیما کپور ساہنی، فرح علی خان ،بھوانا پانڈے اور دیگر نے بھی افسوس کا اظہار کیا جبکہ شاہین عباس نے لکھا کہ وہ دعا کریں گی۔
ایک پرستار نے دلی تعزیت کا اظہار کیا جبکہ ایک اور نے لکھا کہ زندگی کا کوئی بھروسہ نہیں لیکن یہ موت بے وقت ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
