
اداکارہ پریا پرکاش نے اپنے مشکل دنوں کے بارے میں بتا دیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریا اب ملیالم فلموں کے بعد ہندی فلم میں بھی اپنا ڈیبیو کرنے جارہی ہیں جو فلم ’لوو ہیکرز‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی۔
یاد رہے کہ چند سال قبل ملیالم فلم کے ایک گیت میں آنکھ مارنے کے منظر سے شہرت پانے والی پریا پرکاش ویریئر کا کہنا ہے کہ انہیں اس سین کے بعد سے سوشل میڈیا پر تنگ کیا جانے لگا تھا۔
تاہم اس فلم میں وہ ایک نوجوان لڑکی کا کردار نبھائیں گی جنہیں سوشل میڈیا پر ہراسانی کا سامنا ہے۔
اداکارہ پریا نے انکشاف کیا کہ انہیں حقیقی زندگی میں بھی اسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدا میں اس منظر کے بعد جو کچھ ہورہا تھا اس میں خود کو ایڈجسٹ کرنا کافی مشکل تھا، کیونکہ اس وقت ایک 18 سالہ لڑکی کو بتانے کے لیے کوئی موجود نہیں تھا کہ اسے اس صورتحال میں یہ کرنا چاہیے اور یہ نہیں کرنا چاہیے۔
اداکارہ پریا کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ کیریئر کے بالکل آغاز میں ہی ایسی چیزوں کا سامنا کرتے ہیں تو وہ آپ پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔
واضح رہے اداکارہ پریا نے کہا کہ ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی جدوجہد کا بڑا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News