
پاکستان کے مشہور اداکاراؤں کی ترکی کے شہر استنبول میں پاکستانی ترک مشترکہ پروڈکشن فلم صلاح الدین ایوبی کے سیٹ پر لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معروف اداکار ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عائشہ عمر، اشنا شاہ اور ان کے ساتھ ترک اداکار بھی موجود ہیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فنکاروں کے ساتھ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل جاوید بھی موجود ہیں۔
اس سے قبل ہمایوں سعید نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں فلم کی شوٹنگ کا مناظر دکھائے گئے ہیں۔
Advertisement
AdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
پاکستان کی انصاری اور شاہ فلمز اور ترکی کی اکلی فلمز نے مشترکہ طور پر مسلم جنرل پر ٹی وی سیریز بنانے کا معاہدہ کیا ہے۔
اکلی فلمز اور انصاری اینڈ شاہ فلمز کے درمیان ’سلطان صلاح الدین ایوبی‘ کے بارے میں معاہدہ طے پایا۔
واضح رہے کہ سلطان صلاح الدین ایوبی ایک عظیم مسلمان جنگجو اور مصر اور شام کے حکمران تھے۔
وہ 1187 میں صلیبیوں سے یروشلم پر دوبارہ قبضہ کرنے کے لیے مشہور ہیں۔
صلاح الدین 1137 میں شمالی عراقی شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News