بھارت کے صف اول کے اداکار عامر خان اور کرینہ کپور خان کی فلم لال سنگھ چڈھا اتنا بزنس نہیں کر سکی جتنے کی امید تھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں ایک انٹرویو میں عامر خان کی سابقہ اہلیہ و فلم پروڈیوسر کرن راؤ نے کہا ہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی پر عامر خان شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عامر خان کسی سے بھی بات نہیں کر رہے، کمرے میں بند رہتے ہیں اور انہوں نے کھانا پینا بھی چھوڑ دیا ہے۔
عامر خان کی سابقہ اہلیہ نے کہا کہ عامر خان نے اس فلم پر بہت محنت کی تھی، عامر خان فلم لال سنگھ چڈھا کے ٹوئٹر پر بائیکاٹ ٹرینڈ کے بعد صدمے میں چلے گئے۔
واضح رہے کہ11 اگست کو بڑے پردے پر ریلیز کی جانے والی فلم تقریبا دو ہفتوں کے دوران محض 67 کروڑ روپے کا کاروبار ہی کر پائی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
