پاکستان کے معروف اداکار سید جبران نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ سجل علی نے انہیں تھپڑ مارا تھا۔
اداکار سید جبران نے اپنے ایک انٹرویو میں بتایا کہ وہ سجل کے ساتھ پہلے کام کر چکے ہیں اور ایسے ہی ایک ڈرامے کے سین میں سجل نے انکو تھپڑ مارنا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب ڈرامے کی شوٹنگ چل رہی تھی تو انکے ہدایتکار نے سجل کو بولا کہ چلو اب شاٹ مارنے کے لیے تیار ہو جاؤ۔

اداکار کا کہنا تھا کہ جیسے ہی میں سین کے لیے پیچھے مُڑا تو سجل نے زوردار تھپڑ مارا اور میں اُس تھپڑ کی وجہ سے پوری طرح ہِل گیا، جس پر انکے ہدایتکار بہت ہنسے۔
انٹرویو کے دوران سید جبران نے بتایا کہ سجل دیکھنے میں جتنی چھوٹی ہیں انکا ہاتھ اتنا ہی بھاری ہے تاہم سجل کا تھپڑ آج کے بعد کبھی نہیں کھانا ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
