Advertisement
Advertisement
Advertisement

کنگنا رناوت نے سپر اسٹار ’عامر خان‘ پر بڑا الزام لگا دیا

Now Reading:

کنگنا رناوت نے سپر اسٹار ’عامر خان‘ پر بڑا الزام لگا دیا
کنگنا

آئے روز اپنے متنازع بیانات کے باعث خبروں کی زینت بننے والی بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے اس مرتبہ سپر اسٹار عامر خان کواپنے نشانے پر لے لیا۔

اب یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ کنگنا رناوت بلا سوچے سمجھے کسی کے بارے میں کچھ بھی کہہ دیتی ہیں۔

کنگنا رناوت نے عامر خان پر ایک الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ’ لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا جو ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے وہ عامر خان نے خود تیار کیا ہے اور مہارت کے ساتھ پھیلایا ہے تاکہ ان کی فلم کی تشہیر ہو‘۔

کنگنا رناوت نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا، ’میرے خیال میں لال سنگھ چڈھا کے بائیکاٹ کا ٹرینڈ کے پیچھے عامر خان خود ہیں ،دراصل اس سال کوئی بھی ہندی فلم سوائے ایک مزاحیہ سیکوئل کے کامیابی سے ہمکنار نہیں‌ ہو سکی‘ ۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہندی فلموں کے شائقین کیا دیکھنا چاہتے ہیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے‘۔

واضح رہےکہ ’لال سنگھ چڈھا‘ کے خلاف بائیکاٹ مہم کچھ بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے چلائی جا رہی ہے جس میں عامر خان کے ایک پرانے انٹرویو کو بنیاد بنایا گیا ہے۔

انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا ’بھارت کے حالات کا ایسا بُرا اثر ہو رہا ہے کہ اہلیہ نے ایک بار مجھ سے کہا تھا کہ کسی دوسرے ملک چلے جاتے ہیں‘۔

’لال سنگھ چڈھا‘ ٹریلر دیکھیں:

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کیخلاف جوا ایپ تشہیر کیس میں اہم موڑ
ٹیلر سوئفٹ کی شادی کب اور کہاں ہوگی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
عالمی مقابلہ حسن میں ماڈل کی شرمندہ کر دینے والی غلطی؛ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
بلوچستان سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین کی سلمان خان پر کڑی تنقید
علی انصاری نے سوشل میڈیا پر ’بلین ویوز‘ حاصل کرنے کا راز بتادیا
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر