
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مشہور اداکارہ میرا نے ٹک ٹاک پر انٹری دے دی۔
سوشل میڈیا پر میرا کی ایک ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں میرا کہتی ہیں کہ وہ زندگی میں تین چیزیں ’جھوٹ، فریب اور دھوکہ‘ برداشت نہیں کر سکتیں۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ میرا کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
صارفین کی جانب سے اس ویڈیو پر ناراضگی کا اظہار کیا جارہا ہے جبکہ مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
ایک صارف نے کہا کہ اگر ہمیں دھوکہ دہی کا سامنا ہو تو ہمیں کیا کرنا چاہئیے جیسا کہ آپ نے صرف الفاظ کہے اور رائے نہیں دی۔
ایک اور صارف نے کہا کہ دیکھو کون اخلاقیات کا سبق دے رہا ہے جو خود جعلی شادیوں اور اسکینڈلز کی وجہ سے خبروں میں رہتا ہے۔
اس سے قبل اداکارہ میرا نے لانگ مارچ کرنے کا اعلان کیا تھا ۔
اداکارہ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ سیاستدان لانگ مارچ صرف اپنی کرسی بچانے کی خاطر کرتے ہیں جبکہ ہمارا لانگ مارچ عوامی فلاح کی خاطر ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ لاہور سے اسلام آباد تک کیا جائے گا، ہمارے لانگ مارچ میں فنڈ ریزنگ بھی کی جائے گی، جس میں دیگر فنکار بھی شامل ہونگے تاہم اداکارہ میرا نے لانگ مارچ کی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News