Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکار جونی ڈیپ کا خود سے متعلق اہم انکشاف

Now Reading:

اداکار جونی ڈیپ کا خود سے متعلق اہم انکشاف

حال ہی میں سابقہ اہلیہ ایمبر ہیرڈ پر ہتک عزت کا کیس جیتنے والے جونی ڈیپ نے  خود سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔

 جونی ڈیپ نے کچھ سال قبل ریڈیو پروگرام میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے بتایا تھا کہ جس وقت وہ موسیقار بننا چاہتے تھے تو اس وقت وہ اداکاری میں آگئے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقار بننے کا شوق تھا، انہوں نے 12 سال کی عمر میں باقاعدہ موسیقی کا آغاز کیا جبکہ کلبز میں 13 برس کی عمر میں پرفارم کرنا بھی شروع کردیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے اپنا کرایہ ادا کرنا تھا اور پھر کسی نے مجھے کہا کہ آپ میرے ایجنٹ سے جاکر کیوں نہیں ملتے؟ وہ نکولس کیج کے ساتھ ہیں، لہٰذا انہوں نے مجھے آڈیشن کے لیے بھیجا اور مجھے کام مل گیا۔

جونی ڈیپ نے بتایا کہ مجھے وقتی طور پر اپنا کرایہ ادا کرنے کے لیے یہ ٹھیک لگا تھا۔

Advertisement

اس سے قبل جونی ڈیپ کے پرستار عدالت کے باہر پائریٹس آف دی کیریبین فلموں کے جہاز کے طور پر سجی ہوئی ایک کار لے کر آئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جانی ڈیپ نے کامیابی حاصل کی تھی اور اس خوشی میں اداکار کے مداح یہ خوشی منانے سڑکوں پر نکل آئے تھے۔

Advertisement

واضح رہے کہ 58 سالہ جونی ڈیب کی 36 سالہ امبر ہرڈ سے 2015ء میں شادی ہوئی تھی جو کہ صرف 2017ء تک ہی چل سکی۔

امبر ہڑد نے 2016ء میں اپنے شوہر جونی ڈیپ پر گھریلو تشدد کا الزام لگاتے ہوئے اُن کے خلاف مقدمے کا آغاز کیا تھا۔

گزشتہ دنوں جانی ڈیپ کے امبر ہرڈ کے خلاف دائر کیے گئے ہتک عزت کیس کی سماعت کے دوران جانی ڈیپ کی سابقہ گرل فرینڈ کیٹ ماس نے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے جونی کے حق میں گواہی دے دی۔

امریکی ماڈل نے اپنے سابق بوائے فرینڈ کے اوپر لگنے والے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ امبر ہرڈ کی جانب سے جونی ڈیپ پر لگائے گئے الزامات جھوٹے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ اُن کا یہ دعویٰ بھی جھوٹا ہے کہ مجھے جونی نے سیڑھیوں سے دھکا دیا تھا۔

Advertisement

اس کیس کے حوالے سے کیٹ ماس کا کہنا تھا کہ جمیکا کے سفر کے دوران میں بارش کے سبب سیڑھیوں سے پھسل گئی تھی اور میری کمر میں چوٹ آئی تھی۔

امریکی ماڈل کیٹ ماس نے بتایا کہ چوٹ لگنے کی صورت میں تو جونی ڈیپ نے میری کافی طبی مدد کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ جونی ڈیپ کی اہلیہ امبر ہرڈ کا یہ دعویٰ کرنا بھی غلط اور جھوٹ ہے کہ اُن کی اور میری کہانی ایک جیسی ہے۔

کیٹ ماس نے کہا کہ جونی کی اہلیہ کی جانب سے دیے جانے والا بیان کے ہم دونوں ہی جونی کی جانب سے تشدد کا شکار ہوئیں یہ الزام سراسر غلط اور  جھوٹ ہے۔

یاد رہے کہ پائیریٹس آف دا کیریبئن میں کیپٹن جیک اسپیرو کے کردار سے شہرت کی بلندی پر پہنچنے والے جونی ڈیپ نے فنی کیریئر کا آغاز 1984 میں 21 برس کی عمر میں فلم اے نائٹ میر آن ایلم اسٹریٹ سے کیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
رجب بٹ اور ساتھیوں کے خلاف زیادتی کیس میں اہم پیشرفت
مشہور چائلڈ اسٹار احمد شاہ کے بھائی عمر شاہ انتقال کر گئے
اداکارہ سارہ عمیر نے شوہر محسن طلعت سے راہیں جدا کرلیں
علی ظفر کا سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی فنڈ ریزنگ کنسرٹ کرنے کا اعلان
تم جیتو یا ہارو ! آئمہ بیگ کا قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر