Advertisement
Advertisement
Advertisement

معروف امریکی اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار، حالت تشویشناک

Now Reading:

معروف امریکی اداکارہ کی گاڑی حادثے کا شکار، حالت تشویشناک

ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ این ہیش کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں جس کے بعد ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی اداکارہ این ہیش کے بارے میں ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سر پر شدید چوٹ کے باعث اداکارہ کا بچنا مشکل ہے۔

اداکارہ این ہیش کے سر پر شدید چوٹ آنے کی وجہ سے ان کا دماغ متاثر ہوا ہے اور بتایا جا رہا ہے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہونے 65 منٹ بعد تک جلتی رہی جس کی وجہ سے اداکارہ کا جسم جھلس گیا ہے۔

لاس اینجلس فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ ہیش پانچ اگست کو ہونے والے حادثے کے بعد سے مسلسل بے ہوش ہیں، عمارت سے ٹکرانے کے بعد ان کی گاڑی کو آگ لگ گئی تھی۔

Advertisement

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ اس قدر شدید تھی کہ 59 فائر فائٹرز کو اسے بجھانے میں 65 منٹ لگے۔

واضح رہے کہ اداکارہ این ہیش کئی مشہور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جن میں 90 کی دہائی کی فلم ’سکس ڈیز، سیون نائٹز‘ بھی شامل تھی اور انہوں نے ڈونی براسکو اور ’آئی نو وٹ یو ڈِڈ لاسٹ سمر‘ میں بھی کام کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
علیحدگی کے بعد بھی ٹام کروز اور آنا دے آرمس کا دوستانہ رشتہ قائم
نبیل ظفر کا ای چالان پر دلچسپ تبصرہ سوشل میڈیا پر وائرل
خلیل الرحمان قمر کی مبینہ ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت
ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
کراچی کے پارک میں درجنوں مردہ کوے؛ بلال مقصود کی ویڈیو وائرل
سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے، زاہد احمد کا بیان وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر