
بالی وڈ اداکارہ، گلو کارہ اور سابقہ مس ورلڈ پریانکا چوپڑا نے اپنی بیٹی کی نئی تصویر شیئر کردی۔
پریانکا چوپڑا نے انسٹاگرام پرایک تازہ ترین تصویر شئیر کی ، جس میں دیکھا جا سکتا ہےکہ ان کی بیٹی آرام کر رہی ہیں۔
اس سے قبل پریانکا چوپڑا نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں والدہ کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آپ ہمیشہ مسکراتی رہیں، آپ مجھے اپنے جوش اور ہر ایک دن کے تجربات سے بہت متاثر کرتی ہیں‘۔
اداکارہ نے اپنی بیٹی کی طرف سے بھی والدہ کے لیے محبت کا اظہار کیا تھا۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں اداکارہ پریانکا چوپڑا اور اُن کے شوہر نک جونس والدین بنے تھے۔
اس موقع پر اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شئیر کی گئی تھی۔
واضح رہے اداکارہ پرینکا کے سروگیسی کے ذریعے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News