Advertisement
Advertisement
Advertisement

عامر خان کا فلم لال سنگھ چڈھا کے حوالے سے اہم انکشاف

Now Reading:

عامر خان کا فلم لال سنگھ چڈھا کے حوالے سے اہم انکشاف

بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے فلم لال سنگھ چڈھا کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق عامر خان نے کہا ہے کہ ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ کا ری میک بنانے کے حوالے سے پہلے تو انہیں گمان ہوا کہ یہ تو ایسے ہی ہے جیسے مغل اعظم یا مدر انڈیا دوبارہ بنائی جائے۔

حالیہ انٹرویو کے دوران عامر خان نے انکشاف کیا  کہ لال سنگھ چڈھا بنانے کے لیے حتمی طور پر تیار ہونے سے کچھ عرصے قبل انہوں نے اسکا اسکرپٹ سننے کی درخواست پر ٹال مٹول سے کام لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکی وجہ یہ تھی، میں سمجھ رہا تھا کہ فاریسٹ گمپ کا ایڈاپشن ایسے ہی ہے جیسے مغل اعظم یا مدر انڈیا کو ری میک کرنے کی کوشش کی جائے۔

یادرہے کہ گزشتہ دنوں فلم کے لکھاری اور معروف بالی ووڈ اداکار اتل کلکارنی نے بتایا تھا کہ انہوں نے لال سنگھ چڈھا کی اسٹوری پندرہ دن میں تحریر کی تھی لیکن عامر خان نے اسے سننے میں دو برس لگائے۔

Advertisement

تاہم  اسٹوری لکھنے سے قبل ہم نے اکٹھے ہالی ووڈ فلم فاریسٹ گمپ بھی دیکھی۔

عامر خان نے کہا کہ یہ درست ہے میں اسے سننے کے لیے تیار نہیں تھا۔

پہلی وجہ یہ ہے کہ اتل نے پہلا اسکرپٹ لکھا تھا اور میں کچھ پریشان تھا کہ اگر میں نے سننے کے بعد پسند نہ کیا تو یہ غلط ہوگا۔

اوردوسری وجہ یہ کہ جس کا یہ ری میک تھا وہ فلم ایک کلٹ کلاسک تھی جس کے بارے میں یہ تصور ہی محال تھا کہ اسے ایک دوسرے فلم میں ایڈاپٹ کیا جائے، اسی وجہ سے میں نے سننے میں دو سال لگائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف ٹک ٹاکر ٹریفک حادثے میں جاں بحق
حرا مانی کی ہمشکل نے اداکاری سے متعلق خاموشی توڑ دی
ہانیہ عامر اقوامِ متحدہ ویمن پاکستان کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر مقرر
29 سالہ اطالوی ماڈل پامیلا جینینی کو بوائے فرینڈ نے بے دردی سے قتل کردیا
سجل علی اور احد رضا میر کے درمیان برف پگھلنے لگی؟ فالو کرنے کی خبریں وائرل
ہانیہ عامر مداحوں کے ہجوم میں گھِر گئیں، ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر